اسلام آباد دھماکہ: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا ہنگامی ٹیلیفونک رابطہ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک وزیر خارجہ نے صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کی جانب سے اسلام آباد خودکش دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کو دہرایا۔

