الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات مسترد کر دیے، ہمیں تسلیم نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو مسترد کر دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ الیکشن کمیشن نے پہلی بار انہیں باضابطہ طور پر خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ وہ پارٹی چیئرمین کے طور پر انہیں تسلیم نہیں کرتا۔

