Uncategorizedقومی خبریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لاہور گیریژن دورہ، پاک فوج کی جنگی تیاریوں کا عملی مظاہرہ

لاہور: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہیں فارمیشنز کی آپریشنل اور جنگی تیاریوں، تربیتی معیارات اور جدید عسکری صلاحیتوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو موجودہ اور مستقبل کے متحرک میدانِ جنگ سے ہم آہنگ ہونے کیلئے پاک فوج کی جدید حکمتِ عملی اور اختراعی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فیلڈ ٹریننگ مشق کا مشاہدہ بھی کیا اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور بلند مورال کو سراہا۔اس موقع پر فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاک مسلح افواج ملکی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور داخلی استحکام کے تحفظ کیلئے ہر قسم کے خطرات کے مقابلے کیلئے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ فوج پوری توجہ، پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کے ساتھ کثیر الجہتی چیلنجز کا مقابلہ کرے گی۔فیلڈ مارشل نے جوانوں کیلئے فراہم کردہ اسپورٹس اور تفریحی سہولیات کا معائنہ کیا اور سی ایم ایچ لاہور میں قائم ہائی کیئر سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی عملے اور انتظامیہ کی خدمات کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان اعلیٰ معیار، نظم و ضبط اور بے لوث قومی خدمت کے کلچر کو فروغ دے رہی ہیں اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ فیلڈ مارشل کی لاہور آمد پر کمانڈر لاہور کور نے ان کا استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے