آزاد کشمیر سے بلوچستان تک برف ہی برف، نظامِ زندگی متاثر
ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ جاری ہے، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث سردی میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ کئی رابطہ سڑکیں بند ہونے سے نظامِ زندگی متاثر ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور برفباری کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

