قومی خبریں

پی ٹی آئی عہداروں نے استعفیٰ دینا شروع کر دئیے پشاور میں نئی سیاسی ہلچل

پشاور (پی کے نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پشاور میں منعقدہ جلسے میں کارکنوں کی مطلوبہ تعداد نہ پہنچانے پر ضلعی تنظیم کے 25 اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ جلسہ 7 دسمبر کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا تھا، جہاں ضلعی تنظیم مقررہ تعداد میں کارکنوں کو جلسہ گاہ تک لانے میں ناکام رہی۔ پارٹی قیادت نے جلسے کے انتظامات اور حاضری کا جائزہ لینے کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ضلعی سطح کے عہدیداروں نے پارٹی احکامات پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا اور کارکنوں کو جلسے کے لیے مؤثر انداز میں متحرک کرنے میں ناکامی کا مظاہرہ کیا۔

نوٹس کے مطابق تمام متعلقہ عہدیداروں کو تین دن کے اندر تحریری وضاحت جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ پارٹی نے خبردار کیا ہے کہ تسلی بخش جواب نہ ملنے کی صورت میں تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

نجی ٹی وی چینل نے پی ٹی آئی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد کئی ضلعی عہدیداروں نے پارٹی قیادت کو اپنے استعفے بھی ارسال کر دیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے