حکومت نے قیمتیں برقرار رکھ کر پٹرول بم گرا دیا، لیوی میں خاموش اضافہ بے نقاب
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، تاہم پسِ پردہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق پٹرول پر فی لیٹر 4 روپے 65 پیسے لیوی بڑھا دی گئی، جس سے عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ آن پڑا ہے۔

