جیل نہیں، عدالتیں کنٹرول کرتی ہیں بانی پی ٹی آئی کی کسٹڈی: وزیر قانون
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ اجلاس میں واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام قانونی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں باقاعدہ طبی معائنہ اور ہفتہ وار ملاقاتیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی ملاقاتیں بھی جیل قوانین کے مطابق کرائی جاتی ہیں اور کسٹڈی سے متعلق تمام معاملات عدالتیں ریگولیٹ کرتی ہیں، حکومت نہیں۔

