وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کی سفارش نظر انداز، ایف بی آر کا موبائل ٹیکس پر انکار
ایف بی آر نے درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کی تجویز مسترد کر دی ہے، جس کے باعث پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی کے فروغ کو شدید دھچکا لگنے کا خدشہ ہے۔ ٹیلی کام آپریٹرز سستے 5G فونز کی قلت پوری کرنے کے لیے ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کر رہے تھے، جس کی وزارتِ آئی ٹی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے بھی حمایت کی تھی، تاہم ایف بی آر اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

