الیکٹرک بسیں عوام کیلئے نعمت، مریم نواز کی پالیسیوں پر دعائیں—عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبے میں متعارف کرائی گئی الیکٹرک بسیں سرد موسم میں عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، جن سے دور دراز علاقوں کے شہری بھی سستی اور پرتعیش سفری سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے منصوبے عام آدمی کو حقیقی ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔

