ایبٹ آباد میں افسوسناک خاندانی سانحہ باپ نے بچوں کی جان لے لی
ایبٹ آباد کے علاقے کاغان کالونی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر زہریلا مواد کھلا کر اپنے تین بچوں کی جان لے لی۔ افسوسناک واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف اور غم کی فضا پھیل گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے واقعے کے دوران اپنی اہلیہ پر بھی تشدد کیا اور بعد ازاں خود زہریلی چیز کھا لی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی دونوں کو انتہائی نازک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جاں بحق بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

