وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی شیخوپورہ آمد، میاں خالد محمود سے تعزیت
وفاقی وزیر مواصلات اور استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان نے شیخوپورہ میں سابق صوبائی وزیر اور جنرل سیکرٹری استحکام پاکستان پارٹی میاں خالد محمود کی رہائشگاہ پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے میاں خالد محمود کے بھائی مرحوم میاں محمد افضل کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ میاں خالد محمود اور ان کے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی سماجی خدمات اور خاندانی وقار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ اس موقع پر اہلِ علاقہ اور پارٹی کارکنان بھی موجود تھے جنہوں نے وفاقی وزیر کی آمد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

