قومی خبریں

عمران خان جیل میں زندگی کیسے گزار رہے ہیں مرزا جہلمی کا انکشاف

جیلم (پی کے نیوز)اڈیالہ جیل میں قید رہنے والے معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے جیل میں گزارے گئے وقت سے متعلق اہم اور چونکا دینے والی تفصیلات منظرِ عام پر لا دی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انجینئر محمد علی مرزا نے بتایا کہ عمران خان کو جیل میں شاہانہ یا محل نما سہولیات حاصل نہیں، تاہم انہیں مکمل طور پر تنہا بھی نہیں رکھا گیا۔ ان کے مطابق عمران خان کو روزانہ دو اخبارات فراہم کیے جاتے ہیں جس کے ذریعے وہ ملکی و عالمی حالات سے باخبر رہتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان کے کمرے میں ایک ایل ای ڈی بھی نصب ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں محدود مگر ضروری سہولیات میسر ہیں۔
انجینئر محمد علی مرزا کا کہنا تھا کہ طویل قید کے باعث عمران خان میں فرسٹریشن نمایاں ہے، تاہم دو سال تک جیل میں رہنے والے کسی بھی شخص کے لیے ذہنی دباؤ اور بے چینی ایک فطری عمل ہے۔
ان بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ سیاسی حلقوں میں ان انکشافات کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے