احسن اقبال کا اعلان ’اڑان پاکستان‘ نئی ڈیجیٹل معیشت اور ٹیکنالوجیکل انقلاب کا دروازہ کھولنے جارہی ہے
اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “اڑان پاکستان” ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ایک جامع پروگرام ہے جو ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کی بنیاد رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو تیزی سے ڈیجیٹائز کیا جارہا ہے اور مقامی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید طرزِ حکمرانی قائم کی جارہی ہے۔ احسن اقبال کے مطابق مصنوعی ذہانت کے بڑھتے کردار نے دنیا بدل دی ہے اور پاکستان بھی اس جدت کے سفر میں شامل ہو کر ترقی کی رفتار بڑھا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ موسمیاتی تبدیلی آج کا سب سے بڑا چیلنج ہے اور اس کے مقابلے کے لیے ملکی نظام کو جدید خطوط پر ڈھالا جا رہا ہے۔

