بین الاقوامی خبریںکھیل

رونالڈو کی فتوحات کا طلسم ٹوٹ گیا، الاہلی نے النصر کو دھول چٹا دی

سعودی پرو لیگ میں فٹبال شائقین کو ایک بڑا اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں الاہلی کلب نے کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں کھیلنے والی النصر ٹیم کی 10 میچوں پر مشتمل شاندار فتوحات کا سلسلہ توڑ دیا۔الاھلی اور النصر کے درمیان ہونے والا یہ مقابلہ آخری لمحوں تک سنسنی سے بھرپور رہا، جس میں الاہلی نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے النصر کو 2-3 سے شکست دے دی۔میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا، تاہم الاہلی کے کھلاڑیوں نے اہم مواقع پر بہترین فنشنگ کا مظاہرہ کیا۔ اگرچہ کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو جتوانے کی بھرپور کوشش کی، مگر النصر دفاعی کمزوریوں کے باعث برتری برقرار نہ رکھ سکی۔یہ فتح نہ صرف الاہلی کے لیے یادگار ثابت ہوئی بلکہ سعودی پرو لیگ میں ٹائٹل کی دوڑ کو بھی مزید دلچسپ بنا گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے