علیمہ خان کا فٹ پاتھ فوڈ ڈرامہ؟ ہمدردی پلان الٹا پڑ گیا!
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر علیمہ خان کی چند ویڈیوز تیزی سے گردش کر رہی ہیں جن میں انہیں فٹ پاتھ پر بیٹھ کر سادہ دال روٹی کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان مناظر کو بعض حلقے عوام کے ساتھ یکجہتی اور سادگی کا پیغام قرار دے رہے ہیں، جبکہ ناقدین اسے ہمدردی سمیٹنے کی ایک منظم کوشش قرار دے رہے ہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اس طرح کی علامتی سرگرمیاں وقتی توجہ تو حاصل کر لیتی ہیں، تاہم ان سے تحریک انصاف کو وہ عوامی حمایت حاصل ہوتی نظر نہیں آ رہی جس کی قیادت کو امید تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام اب نمائشی اقدامات کے بجائے عملی کارکردگی اور واضح سیاسی مؤقف کو زیادہ اہمیت دے رہے ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی رائے بھی منقسم دکھائی دیتی ہے، کچھ لوگ علیمہ خان کے اس عمل کو سادگی کی مثال قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ اسے محض سیاسی اسکرپٹ کا حصہ سمجھتے ہیں۔

