قومی خبریں

“دعا قبول ہو گئی!” کرایہ کے گھر سے اپنے گھر تک کا سفر — فردوس بی بی کی کہانی

کہروڑ پکا سے تعلق رکھنے والی فردوس بی بی، جو برسوں سے کرایہ کے گھر میں مشکلات بھری زندگی گزار رہی تھیں، آج اپنے ذاتی گھر میں سکون کی سانس لے رہی ہیں۔ فردوس بی بی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی تھی کہ اگر وہ قرضہ اتارنے میں کامیاب ہو جائیں تو کوئی ایسا وسیلہ بن جائے جس سے وہ اپنا گھر بنا سکیں۔ان کی یہ دعا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے “اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے ذریعے قبول ہوئی۔ اس فلاحی منصوبے کے تحت فردوس بی بی کو ذاتی گھر فراہم کیا گیا، جس کے بعد ان کی زندگی میں خوشحالی اور اطمینان آ گیا ہے۔فردوس بی بی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام صرف ایک گھر نہیں بلکہ عزت، تحفظ اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔ ان کے مطابق حکومت پنجاب نے واقعی غریب اور بے گھر افراد کے لیے امید کی ایک نئی کرن روشن کی ہے۔“اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام پنجاب حکومت کا ایک انقلابی اقدام ہے جس کا مقصد کم آمدنی والے اور بے گھر خاندانوں کو باعزت رہائش فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہزاروں خاندانوں کے خواب حقیقت بن رہے ہیں، اور فردوس بی بی اس کی زندہ مثال ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے