قومی خبریں

اسماء شیرازی کا تجزیہ: تحریک انصاف اوورسیز دباؤ سے آزاد ہو کر فیصلے کرے تو کامیاب ہو سکتی

اسلام آباد(پی کے نیوز) سینئر صحافی اور تجزیہ کار اسماء شیرازی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک متحرک سیاسی جماعت ہے اور حالیہ دنوں میں کیے گئے فیصلے ملک کی سیاسی صورتحال بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں اسماء شیرازی کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف کی پاکستان میں موجود قیادت چند اوورسیز بھگوڑوں کے اثر و رسوخ سے آزاد ہو کر آزادانہ فیصلے کرنے میں کامیاب ہو جائے تو جماعت کے لیے آگے بڑھنے کے امکانات روشن ہو سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی تشکیل پانے والی سیاسی کمیٹی سے ”بدزبان بھگوڑوں“ کو نکال کر ایک واضح اور اہم پیغام دیا گیا ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پارٹی قیادت اب داخلی نظم و ضبط اور ذمہ دارانہ سیاست کی جانب بڑھ رہی ہے۔اسماء شیرازی کے مطابق ایسے فیصلے تحریک انصاف کے سیاسی مستقبل پر مثبت اثر ڈال سکتے ہیں، بشرطیکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے