بنگلہ دیشی فوجی نے ایک بھارتی اہلکار کو گرفتار کر لیا
بنگلادیشی فوج نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک اہلکار کو حراست میں لے لیا۔بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار اہلکار کو بنگلادیشی علاقے سے تحویل میں لے کر فوجی کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق گرفتار بھارتی اہلکار کی شناخت بیڈ پرکاش کے نام سے ہوئی ہے، جو بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کی 174ویں بٹالین سے تعلق رکھتا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اہلکار غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے بنگلادیشی حدود میں داخل ہوا تھا۔بنگلادیشی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور گرفتار اہلکار کے ساتھ ملکی قوانین اور بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔واقعے کے بعد سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

