پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں مویشیوں میں خطرناک ’بلیو ٹنگ‘ وائرس کی تیزی سے پھیلاؤ نے تشویش بڑھا دی
حالیہ ہفتوں میں پاکستان کے مختلف اضلاع سے مویشیوں میں اس وائرس کے مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ کے مطابق:متاثرہ جانوروں میں بخار، منہ میں چھالے، زبان کا نیلا پڑ جانا اور چلنے میں دشواری عام علامات ہیں۔دودھ دینے والی جانوروں میں پیداوار میں 30 سے 70 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔کچھ علاقوں میں بھیڑ اور بکریوں میں اموات کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

