قومی خبریں

سہیل آفریدی نے معافی مانگ لی غلط زبان کا استعمال کیا میں اس پر معذرت کرتا ہوں

پشاور (پی کے نیوز)پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے لاہور کے حالیہ دورے کے دوران پیش آنے والے واقعے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہم سے غلط زبان کا استعمال ہوا، تاہم یہ سب ایک عمل کا ردِعمل تھا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور میں پیش آنے والے واقعے کے بعد ہم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے الفاظ پر معذرت بھی کر لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود شائستگی اور احترام کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ ماضی کی تلخیاں بھلا کر آگے بڑھنا چاہیے اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز رکھنی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے