قومی خبریں

پی ٹی آئی کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے سہیل آفریدی پر تنقیدی،

اسلام اباد (پی کے نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ضلع میں جاری تمام ترقیاتی اور انتظامی منصوبے اچانک روک دیے گئے ہیں۔
ان کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے کہ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ کی براہِ راست ہدایات پر کیا گیا ہے، جس کے بعد علاقے میں ترقیاتی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔
شیر افضل مروت نے اس اقدام کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں کو ذاتی اور سیاسی اختلافات کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اس فیصلے سے عام شہری شدید متاثر ہوں گے جبکہ جمہوری اصولوں پر بھی سنگین سوالات جنم لیتے ہیں۔
سابق رہنما کا کہنا تھا کہ اگر حکومت واقعی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے تو فوری طور پر اس فیصلے کی وضاحت کرے اور معطل شدہ منصوبے بحال کیے جائیں۔
دوسری جانب، صوبائی حکومت کی طرف سے اس معاملے پر تاحال کوئی سرکاری مؤقف یا وضاحت سامنے نہیں آ سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے