قومی خبریں

سب لوگ ہو جائیں تیار سی ٹی ڈی کے دائرہ اختیار میں اضافہ تفصیلات جاری

لاہور (پی کے نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن "محفوظ پنجاب” کے تحت صوبے میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دائرہ اختیار میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کی منظوری صوبائی کابینہ نے دے دی ہے۔

کابینہ کی منظوری کے بعد تحصیل کوہِ سلیمان، ضلع ڈیرہ غازی خان کو باضابطہ طور پر سی ٹی ڈی کے دائرہ اختیار میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تحصیل ڈی ایکسکلوڈڈ ایریا، ضلع راجن پور کو بھی سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان کے دائرہ اختیار میں شامل کر دیا گیا ہے۔

حالیہ فیصلے کے بعد سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان کا دائرہ اختیار اب ڈی جی خان پولیس ریجن کے تمام اضلاع تک بڑھا دیا گیا ہے، جن میں ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، لیہ اور راجن پور شامل ہیں۔

اس مقصد کے لیے 27 ستمبر 2019 کے سابقہ نوٹیفکیشن میں ترمیم کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش پر صوبائی کابینہ نے توسیع کی منظوری دی، جس کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے جنوبی پنجاب میں سیکیورٹی مزید مضبوط ہوگی اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے