بھارتی ریاست تلنگانہ میں مردہ امیدوار نے الیکشن جیت لیا، حکام حیران
تلنگانہ (پی کے نیوز)دنیا کے بیشتر جمہوری ممالک میں عوام اپنے نمائندے ووٹ کے ذریعے منتخب کرتے ہیں، لیکن بھارتی ریاست تلنگانہ میں حال ہی میں ایک دلچسپ اور حیران کن واقعہ سامنے آیا۔پنچایت کے انتخابات کے دوران پولنگ سے صرف 5 روز قبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرنے والے 23 سالہ مرلی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے الیکشن جیت لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق متوفی مرلی نے اپنی موت کے باوجود عوام کا اعتماد جیتا اور ووٹوں کی گنتی میں سب سے آگے رہے۔ اس حیران کن نتائج پر مقامی حکام بھی حیرت میں مبتلا ہو گئے اور آر وی او نے اعلیٰ حکام سے رہنمائی طلب کر لی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ تلنگانہ کے انتخابی حکام اس غیر معمولی صورتحال میں کیا اقدام کرتے ہیں اور مردہ امیدوار کے منتخب ہونے کے بعد اگلے اقدامات کیسے طے کیے جائیں گے

