قومی خبریں

DG ISPR کی سیاسی پریس کانفرنس پر شدید تنقید، عوامی ردعمل سوشل میڈیا پر طوفان بن کر اُبھرا

جی آئی ایس پی آر کی حالیہ پریس کانفرنس نے ملکی سیاسی ماحول میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ اپنی ذمہ داریوں اور حلف کے برخلاف سیاسی نوعیت کی گفتگو نے نہ صرف عوام کو حیران کیا بلکہ ادارے کی غیر جانبدار حیثیت پر بھی سنجیدہ سوالات اٹھا دیے۔ پریس کانفرنس کے دوران استعمال ہونے والی زبان کو سوشل میڈیا صارفین نے "غیر ذمہ دارانہ” اور "ادارے کے شایانِ شان نہ ہونے” کے الفاظ سے تنقید کا نشانہ بنایا۔دلچسپ امر یہ ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اور ان کی ٹیم عموماً اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کمنٹس آف رکھتی ہے، مگر عوام نے اس بار راہ نکالی اور فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب اور ٹک ٹاک سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر بھرپور ردعمل دیتے ہوئے اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔ ایک وائرل ویڈیو میں ہزاروں صارفین نے کھل کر تنقید کی، یہ ثابت کرتے ہوئے کہ عوامی آواز کو بند نہیں کیا جا سکتا۔ اس صورتحال نے ایک بار پھر ریاستی اداروں کی حدود، میڈیا مینجمنٹ اور عوامی رائے کی طاقت کو موضوعِ بحث بنا دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے