قومی خبریں

دھی رانی پروگرام کے تحت پنجاب میں 96 جوڑوں کی اجتماعی شادی، وزیراعلیٰ مریم نواز کا فلاحی اقدام

لاہور (پی کے نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے زیر اہتمام دھی رانی پروگرام کے تحت ڈی پی ایس میں 96 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں صوبائی وزرا، ارکانِ اسمبلی، اعلیٰ افسران، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ دولہا دلہن کے اہلِ خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔

یہ اجتماعی شادیاں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ کی نگرانی میں منعقد ہوئیں، جن میں ضلع قصور سے تعلق رکھنے والے 85 مسلم اور 11 مسیحی جوڑے شامل تھے۔

اس موقع پر صوبائی وزرا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ کی طرف سے تمام جوڑوں کو ’’دھی رانی سلامی کارڈ‘‘ کے ذریعے دو لاکھ روپے بطور تحفہ فراہم کیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ایک تاریخی اور انقلابی فلاحی اقدام ہے، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ایک ماں کی طرح غریب والدین کے ساتھ کھڑے ہو کر ان کی بیٹیوں کی شادی کے شرعی فریضے میں معاونت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے