"محبِ وطن شخصیات کو خطرہ قرار دینا — آمریت کی پرانی روایت پھر زندہ!”
پاکستان بنانے والوں اور ملک کا نام روشن کرنے والی اہم شخصیات کو "سیکیورٹی تھریٹ” قرار دینے کا سلسلہ ایک بار پھر سامنے آنے لگا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ قومی خدمات انجام دینے والوں کو مشکوک بنانے کی یہ پالیسی دراصل ڈکٹیٹروں کا پرانا ہتھیار رہی ہے جس کے ذریعے اختلاف رائے کو دبانے اور سیاسی بیانیے پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے بیانیے نہ صرف قومی ہم آہنگی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ قومی ہیروز کی جدوجہد کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔

