علاقائی خبریںقومی خبریں

ایبٹ آباد میں لاپتا ڈاکٹر وردہ کی لاش برآمد، قریبی دوست اور ساتھیوں پر قتل کا الزام

ایبٹ آباد (پی کے نیوز) سے لاپتا ہونے والی ڈاکٹر وردہ کی گمشدگی نے ہولناک رخ اختیار کر لیا ہے، جب ان کی لاش نواحی علاقے سے برآمد کر لی گئی۔ چار دسمبر کو لاپتا ہونے والی ڈاکٹر وردہ کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں ان کی ایک قریبی دوست پر سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔تحقیقات کے مطابق، ڈاکٹر وردہ نے اپنی دوست کے پاس 67 تولہ سونا امانت کے طور پر رکھوایا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسی تنازع کے نتیجے میں مبینہ طور پر انہیں دوست نے اپنے شوہر اور دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہوئی ہے کہ ڈاکٹر وردہ کی موت گلا گھونٹے جانے سے واقع ہوئی۔ کیس میں گرفتار مرکزی ملزمہ، اس کے شوہر اور دیگر دو ملزمان کو پولیس نے انسدادِ دہشتگردی عدالت میں پیش کیا، جہاں سے تفتیش کے لیے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے رکھ کر مزید تفتیش جاری ہے اور مقتولہ کے خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے