قومی خبریں

ایزی پیسہ نے صارفین کے لیے خوشخبری نئی سہولت متعارف کروا دی گئی

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بین الاقوامی سطح پر ادائیگیوں اور ترسیلاتِ زر کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ نئی سہولت کے تحت ایزی پیسہ صارفین اب دنیا کے 100 سے زائد ممالک سے براہِ راست رقم وصول کر سکیں گے جبکہ 100 سے زیادہ کرنسیوں میں لین دین بھی ممکن ہوگا۔ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کی ڈیجیٹل بینکنگ سروس کو ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں اس اہم پیش رفت کا اعلان کیا گیا۔ تقریب میں حکومتی نمائندوں، ریگولیٹرز، کاروباری رہنماؤں اور مالیاتی شعبے سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل بینکنگ پاکستان کی معیشت کو دستاویزی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اور حکومت جدید مالی نظام کے فروغ کے لیے مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ کیش لیس معیشت کے فوائد عام شہری تک پہنچانے کے لیے نجی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے، جبکہ ڈیجیٹل مالیاتی نظام مستقبل کی ضرورت بن چکا ہے۔ایزی پیسہ حکام کے مطابق سال 2025 کے دوران پلیٹ فارم پر اربوں کی تعداد میں لین دین ریکارڈ کیا گیا، جن کی مجموعی مالیت کھربوں روپے تک پہنچ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں ہر پانچ میں سے ایک شہری ایزی پیسہ استعمال کر رہا ہے، جن میں خواتین صارفین کی شرح قابلِ ذکر ہے۔اس موقع پر اینٹ انٹرنیشنل کے ساتھ شراکت داری کے آغاز کا بھی اعلان کیا گیا، جس سے فری لانسرز، برآمد کنندگان اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو عالمی مالی نظام تک آسان رسائی حاصل ہو سکے گی۔

Home » ایزی پیسہ نے صارفین کے لیے خوشخبری نئی سہولت متعارف کروا دی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے