بین الاقوامی خبریں

ایلون مسک کا بڑا روحانی انکشاف: ’’یہ کائنات خود نہیں بنی‘‘ — خدا کے وجود پر کھلا یقین

عالمی سطح پر تہلکہ مچانے والا بیان سامنے آ گیا ہے جہاں دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل، ٹیسلا اور ایکس (X) کے مالک ایلون مسک نے خدا کے وجود پر اپنے یقین کا کھل کر اظہار کر دیا ہے۔ ایک معروف پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران ایلون مسک نے کہا کہ یہ کائنات محض اتفاق نہیں ہو سکتی، اسے بنانے والی کوئی نہ کوئی عظیم ہستی ضرور موجود ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ گفتگو اس وقت سامنے آئی جب پوڈکاسٹ کی میزبان کیٹی ملر نے ایلون مسک سے خدا کے بارے میں براہِ راست سوال کیا۔ ایلون مسک نے اعتراف کیا کہ وہ کئی برس تک خود کو ملحد سمجھتے رہے، تاہم اب ان کی سوچ میں واضح تبدیلی آ چکی ہے۔ایلون مسک کا کہنا تھا کہ”اب مجھے یقین ہو گیا ہے کہ اس کرشماتی اور پیچیدہ دنیا کو کسی نے تخلیق کیا ہے، یہ سب خود بخود نہیں ہو سکتا۔”انہوں نے مزید کہا کہ کائنات، زندگی اور قوانینِ فطرت پر غور کرنے کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایک اعلیٰ طاقت کا وجود ناگزیر ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس ایلون مسک نے مذہب سے متعلق ایک سوال کے جواب میں خود کو ’کلچرل کرسچن‘ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ثقافتی طور پر عیسائیت سے وابستہ ہیں، مگر بطور مذہب خدا پر یقین نہیں رکھتے۔تاہم اس تازہ انٹرویو میں ایلون مسک نے واضح کیا کہ اب ان کی سوچ بدل چکی ہے اور وہ ایک ایسی ہستی پر ایمان رکھتے ہیں جس نے اس پوری کائنات کو تخلیق کیا ہے۔ مبصرین کے مطابق ایلون مسک کے خیالات میں یہ بڑی تبدیلی ایسے وقت سامنے آئی ہے جب وہ خلائی تحقیق اور نئی اسپیس ٹیکنالوجیز کے میدان میں تاریخی پیش رفت کر چکے ہیں، جس نے شاید انہیں کائنات کے اسرار پر مزید غور کرنے پر مجبور کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے