سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو چار سنگین الزامات پر 14 سال قید بامشقت کی سزا
راولپنڈی (پی کے نیوز)پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو ایک فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق یہ فیصلہ 12 اگست 2024 کو شروع ہونے والی 15 ماہ طویل قانونی کارروائی کے بعد سنایا گیا۔ فوجی عدالت میں فیض حمید پر مجموعی طور پر چار سنگین الزامات ثابت ہوئے، جن میں سیاسی سرگرمیوں میں مداخلت، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات اور حکومتی وسائل کا غلط استعمال، اور شہریوں کو نقصان پہنچانے جیسے نکات شامل تھے۔فوج کے مطابق ملزم کے خلاف تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے انھیں قصوروار قرار دیا، جس کے بعد 11 دسمبر کو انہیں 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔

