حادثے نے بازو چھین لیے، خواب نہیں: معصوم فائز کی جدوجہد سب کے لیے مثال
جھنڈ (پی کے نیوز)ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ کے گاؤں ناڑہ سے تعلق رکھنے والا کمسن بچہ فائز ایک المناک حادثے کے نتیجے میں اپنے دونوں بازوؤں سے محروم ہو گیا، مگر اس سانحے نے اس کے حوصلے کو توڑنے کے بجائے مزید مضبوط کر دیا۔
فائز شدید جسمانی معذوری کے باوجود تعلیم حاصل کرنے کے عزم پر ڈٹا ہوا ہے اور اس کی جدوجہد اہلِ علاقہ کے لیے حوصلے کی مثال بن چکی ہے۔
اساتذہ، مقامی افراد اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ فائز ذہین، محنتی اور غیر معمولی حوصلے کا حامل بچہ ہے، جسے فوری طبی امداد، مصنوعی بازوؤں اور تعلیمی سہولیات کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے حکومتِ پنجاب، مخیر حضرات اور فلاحی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ فائز کی مالی اور تعلیمی معاونت کریں تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکے اور مستقبل میں ایک باوقار زندگی گزار سکے۔
رابطہ کریں 03465959305

