قومی خبریں

پی آئی اے کی نجکاری فوجی فرٹیلائزر عارف حبیب کنسورشیم میں شامل

اسلام آباد (پی کے نیوز)فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے عارف حبیب کی قیادت میں بننے والے کنسورشیم میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو 24 دسمبر 2025 کو ارسال کردہ اعلامیے کے مطابق، ایف ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس کنسورشیم کا حصہ بننے کی اجازت دی ہے جو پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کے حصول کے لیے سب سے کامیاب بولی دہندہ قرار پایا ہے۔یہ کنسورشیم عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے، جس میں فاطمہ فرٹیلائزر، لیک سٹی ہولڈنگز، اے کے ڈی گروپ ہولڈنگز اور سٹی اسکولز بھی شامل ہیں۔ کنسورشیم نے کھلی نیلامی کے دوران 135 ارب روپے کی کامیاب بولی دی، جو گزشتہ دو دہائیوں میں پاکستان کی سب سے بڑی نجکاری سمجھی جا رہی ہے۔اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کو اس معاہدے سے 10.2 ارب روپے حاصل ہوں گے، جبکہ باقی رقم پی آئی اے کی مالی بہتری اور آپریشنل امور پر خرچ کی جائے گی۔ حکومت کو سالانہ بنیادوں پر تقریباً 35 ارب روپے کے مالی بوجھ سے نجات ملنے کی بھی توقع ہے۔فوجی فرٹیلائزر نے واضح کیا ہے کہ معاہدے کی تکمیل نجکاری کمیشن کی جانب سے لیٹر آف ایکسیپٹنس، حتمی معاہدوں اور تمام قانونی و ریگولیٹری منظوریوں سے مشروط ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے