اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑا انکشاف، بھائی کے پاسپورٹ پر یورپ جانے والا مسافر آف لوڈ
اسلام آباد(پی کے نیوز)انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے بڑی کارروائی کر لی۔بھائی کے پاسپورٹ پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھائی کے پاسپورٹ پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کے سفری دستاویزات مشکوک پائے گئے، جس پر حکام نے تفصیلی جانچ کی۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ مسافر اٹلی جانے کے لیے اپنے بھائی کا پاسپورٹ اور ریزیڈنٹ کارڈ استعمال کر رہا تھا۔ایف آئی اے امیگریشن نے مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا، جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

