قومی خبریں

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن میں مسافر، ایجنٹ اور سہولت کار شامل ہیں۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے جعلی ایئر لائن ٹکٹ، 2200 یورو اور 11.5 ملین ایرانی ریال برآمد کیے گئے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان کو غیر قانونی طریقے سے یورپ پہنچانے کے لیے سمندر کے راستے اسمگلنگ کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے