قومی خبریں

غزہ میں شدید سردی کے باعث اموات اقوام متحدہ بھی بول پڑا

جنگ سے متاثرہ غزہ میں شدید سردی، موسلا دھار بارشوں اور طوفانی موسم نے پہلے سے جاری انسانی بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ ہزاروں بے گھر خاندان خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جہاں مناسب پناہ، گرم کپڑوں، خوراک اور بنیادی طبی سہولتوں کی شدید قلت ہے۔

ان خراب حالات کا سب سے زیادہ اثر بچوں پر پڑ رہا ہے، خاص طور پر نومولود اور کم عمر بچے سرد موسم کے باعث شدید خطرات سے دوچار ہیں۔ بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے خیمہ بستیوں کی صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے، جس سے بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف نے غزہ میں بچوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر موسمِ سرما سے بچاؤ کے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو نومولود اور کمسن بچوں کی اموات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

یونیسف کے مطابق انسانی امداد کی فوری رسائی، گرم لباس، محفوظ پناہ گاہوں اور طبی سہولتوں کی فراہمی ناگزیر ہو چکی ہے، بصورت دیگر سرد موسم غزہ کے بچوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے