قومی خبریں

ایک طرف مخالفت، دوسری طرف سہولت؟ جنرل فیض اور ن لیگ رہنما کا فون کال معاملہ

اسلام آباد (پی کے نیوز)معروف صحافی اور اینکر شہزاد اقبال نے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے مسلم لیگ (ن) کے ایک سینئر رہنما کو براہِ راست فون کر کے بتایا تھا کہ ان کی گرفتاری کا فیصلہ ہو چکا ہے۔شہزاد اقبال کے مطابق جنرل فیض نے مذکورہ رہنما کو یہ پیشکش بھی کی کہ وہ اپنی مرضی کے کسی بھی ایئرپورٹ سے ملک چھوڑ سکتے ہیں۔ بعد ازاں وہ رہنما پاکستان سے باہر چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ اس تضاد کو ظاہر کرتا ہے کہ ایک طرف جنرل فیض حمید پر مسلم لیگ (ن) کے خلاف اقدامات کا الزام تھا، جبکہ دوسری جانب وہ ن لیگ کے بعض رہنماؤں کو سہولت بھی فراہم کر رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے