قومی خبریں

پی ٹی آئی اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کا انتخاب میں اتحاد کے ساتھ لڑنے پر غور

گلگت (پی کے نیوز)گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال کے پیشِ نظر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی قیادت نے تحریکِ انصاف اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے قائدین سے اہم سیاسی ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں تحریکِ انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران گلگت بلتستان انتخابات میں ممکنہ انتخابی اتحاد، سیاسی حکمتِ عملی اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی قیادت چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی۔ وفد میں علامہ سید احمد اقبال رضوی، سید ناصر عباس شیرازی، سید اسد عباس نقوی، گلگت بلتستان سے سابق اپوزیشن لیڈر میثم کاظم، رکن گلگت بلتستان کونسل علامہ احمد نوری اور ظہیر نقوی شامل تھے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس ملاقات کو گلگت بلتستان کی سیاست میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کے اثرات آنے والے دنوں میں انتخابی منظرنامے پر نمایاں ہو سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے