قومی خبریں

عمران خان کو سزا پوری کرنا ہوگی، مذاکرات میں رہائی زیرِ بحث نہیں ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کو اپنی سزائیں ہر صورت پوری کرنا ہوں گی اور حکومت کی جانب سے کسی قسم کی رعایت یا این آر او زیرِ غور نہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اگر مذاکرات ہوتے بھی ہیں تو ان میں عمران خان کی رہائی کا معاملہ شامل نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور عدالتی فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ حکومت کسی دباؤ یا سیاسی مفاہمت کے تحت قانونی عمل کو متاثر نہیں کرے گی، اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے