حوا کی بیٹی خیبرپختونخوا حکومت کی بےحسی کا شکار—نظامِ انصاف پر سوالات اٹھ گئے
خیبرپختونخوا میں خواتین کے تحفظ سے متعلق سنگین غفلت اور سرکاری اداروں کی بےحسی کا ایک اور افسوسناک واقعہ منظرِ عام پر آیا ہے۔ حوا کی ایک اور بیٹی کو نہ صرف بروقت مدد نہ ملی بلکہ متعلقہ حکام نے بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں شدید کوتاہی دکھائی۔علاقہ مکینوں کے مطابق متاثرہ خاتون نے کئی بار پولیس اور انتظامیہ سے رابطہ کیا، مگر اسے صرف یقین دہانیوں پر ٹال دیا گیا۔ خاندان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اور ادارے بروقت حرکت میں آتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔اس واقعے نے صوبائی حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں خواتین کے حقوق اور تحفظ کے نام پر بنائے گئے قوانین اور سیف ہاؤسز غیر مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کیس میں ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاتون کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔

