حیدرآباد گیس لیکج کے باعث وین میں دھماکہ، 6 افراد جھلس گے
حیدرآباد(پی کے نیوز)شہر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک گیس سلنڈر فلنگ وین میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق وین میں گیس بھرتے وقت لیکج ہوئی، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا اور آگ تیزی سے پھیل گئی۔دھماکے کے باعث چھ افراد بری طرح جھلس گئے، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور متاثرین کو فوراً باہر نکالا۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت کے مطابق علاج جاری ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جبکہ پولیس نے دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

