قومی خبریں

اسلام آباد میں 25 کے بعد 26 دسمبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد (پی کے نیوز)کی ضلعی انتظامیہ نے دارالحکومت میں 25 دسمبر کے بعد 26 دسمبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ محمد یوسف کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر کو غیر ملکی اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد کے باعث عام تعطیل ہوگی، تاہم اس تعطیل کا اطلاق اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی)، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سرکاری اسپتالوں پر نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ ملک بھر میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش اور کرسمس کے موقع پر جمعرات 25 دسمبر کو پہلے ہی عام تعطیل کا اعلان کیا جا چکا ہے، جبکہ اسلام آباد میں سیکیورٹی اور انتظامی وجوہات کے باعث ایک دن اضافی تعطیل دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے