قومی خبریں

بلدیاتی انتخابات کی تاریخ طے، پولنگ 15 فروری 2026 کو ہوگی

اسلام آباد (پی کے نیوز)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ انتخابات 15 فروری 2026 کو ہوں گے، اور پولنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز 19 دسمبر کو کاغذات نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس آویزاں کریں گے۔ امیدوار اپنے کاغذات 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک جمع کروا سکتے ہیں۔کاغذات کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 3 جنوری 2026 تک ہوگی جبکہ اپیلیں 5 سے 8 جنوری کے درمیان دائر کی جا سکیں گی۔ ٹربیونلز ان اپیلوں کو 9 سے 13 جنوری تک نمٹائیں گے۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے، اور امیدواروں کی حتمی فہرست 16 جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔ انتخابی نشان بھی 16 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے