اسلام سے استنبول کے لیے ٹرین سروس آغاز کے پہلے دن ہی متلوی
اسلام اباد (پی کے نیوز)اسلام آباد، تہران اور استنبول کے درمیان آج سے شروع ہونے والی بین الاقوامی مال بردار ٹرین سروس کو آخری لمحوں میں ملتوی کر دیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق سکیورٹی کلیئرنس موصول نہ ہونے کے باعث فریٹ ٹرین کی روانگی ممکن نہ ہو سکی۔
محکمہ ریلوے نے اس سروس کے آغاز کی تاریخ 31 دسمبر مقرر کی تھی، جس کے تحت ٹرین اسلام آباد سے روانہ ہو کر سبی کے راستے سپیزنڈ جنکشن پہنچتی، جہاں سے یہ نوشکی اور دالبندین سے گزرتے ہوئے میر جاوا کے مقام پر ایران میں داخل ہونا تھی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ڈویژن میں ٹرین کی آمد و رفت کے لیے تمام انتظامی اور تکنیکی تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں، تاہم سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے سروس شروع کرنے کا فیصلہ مؤخر کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کی منظوری ملنے کے بعد ٹرین سروس کے آغاز کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

