قومی خبریں

جنت مراز ٹک ٹاک میں ہی اچھی لگتی ہیں صارفین کی جانب سے جنت مراز کو شدید تنقید کا سامنا

معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا حال ہی میں برائیڈل کاؤچر ویک میں ریمپ واک کے باعث خبروں کی زینت بن گئیں، تاہم اس بار انہیں سوشل میڈیا پر تعریف کے بجائے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
جنت مرزا کی ریمپ واک نے فیشن شائقین اور سوشل میڈیا صارفین کو خاصا مایوس کیا، جہاں متعدد صارفین نے ان کی واک کو غیر متاثر کن قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز کے بعد کئی صارفین نے جنت مرزا کی واک پر طنزیہ تبصرے کیے۔
ایک صارف نے ان کی واک کو "سلیپ واک” جبکہ دوسرے نے "ہارر واک” قرار دیا۔ بعض صارفین نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ممکن ہے جنت مرزا بعد میں واک کی کمزوری کی وجہ بیماری یا بخار کو قرار دے دیں۔ ایک اور تبصرے میں کہا گیا کہ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے کوئی مصر کی ممی ریمپ پر چل رہی ہو۔
واضح رہے کہ جنت مرزا سوشل میڈیا پر کروڑوں فالوورز رکھتی ہیں اور اس سے قبل مختلف ایونٹس میں شرکت پر انہیں پذیرائی بھی ملتی رہی ہے، تاہم اس مرتبہ ان کی ریمپ واک توقعات پر پوری نہ اتر سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے