قومی خبریں

روالپنڈی میں سوتیلی ماں کا قتل

پنڈی (پی کے نیوز)تھانہ کلر سیداں کے علاقے سروبا چوہدریاں میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں سوتیلے بیٹے نے اپنی بیوہ ماں کو کلہاڑی کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا جبکہ ایک اور خاتون شدید زخمی ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 75 سالہ چاند بی بی کے نام سے ہوئی ہے، جن کی لاش اور زخمی ہونے والی خاتون رقیبن بی بی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزم محمد رضا کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 45 سالہ ملزم محمد رضا مبینہ طور پر نفسیاتی مریض اور غیر شادی شدہ ہے، جو اکثر گھر میں جھگڑا اور بدتمیزی کرتا رہتا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھریلو تنازعہ ہی اس افسوسناک واقعے کی وجہ بنا۔
مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے