قومی خبریں

کراچی میں گھریلو جھگڑے کے دوران اپنے سگے بھائی کا قتل

کراچی (پی کے نیوز)میں گھریلو تنازع نے خونی رخ اختیار کر لیا، جہاں ایک بھائی نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے دوران اپنے ہی بھائی کو قتل کر دیا، تاہم افسوسناک واقعے کے بعد پولیس کی حدود کے تنازع کے باعث مقتول کی لاش گھنٹوں تک جائے وقوعہ پر پڑی رہی۔ذرائع کے مطابق واقعہ شہر کے ایک رہائشی علاقے میں پیش آیا، جہاں بھائیوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی اور بات ہاتھا پائی سے ہوتی ہوئی قتل تک جا پہنچی۔ واقعے کے فوراً بعد اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی، مگر پولیس کی مختلف تھانوں کی حدود کے تعین میں تاخیر کے باعث لاش کو طویل وقت تک تحویل میں نہ لیا جا سکا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لاش سڑک پر پڑی رہی اور اہل خانہ شدید ذہنی اذیت کا شکار رہے، جبکہ پولیس کی تاخیر پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔بعد ازاں متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی، جبکہ ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے