کراچی پورٹ پر ہولناک انکشاف , اسکریپ کے پردے میں لاکھوں ڈالر کی منشیات! 47 کلو کوکین برآمد
کراچی پورٹ پر انسدادِ منشیات فورس اور کسٹمز حکام نے تاریخ کی اہم کارروائی انجام دی، اسکریپ کے طور پر برآمد ہونے والے 7 کنٹینرز میں سے ایک کنٹینر سے لاکھوں ڈالر مالیت کی 47 کلو گرام اعلیٰ معیار کی کوکین برآمد کرلی گئی۔ کنٹینرز گوجرانوالہ منتقل کیے جانے تھے مگر مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع پر عین وقت پر چھاپہ مارا گیا۔ حکام کے مطابق یہ نیٹ ورک بین الاقوامی اسمگلرز سے منسلک ہوسکتا ہے اور تحقیقات کے بعد مزید بڑے نام سامنے آنے کا امکان ہے۔ پاکستان کی حدود کو منشیات کے کاروبار کے لیے استعمال کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، جبکہ ذمہ داروں کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

