قومی خبریں

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے بری خبر

اسلام اباد (پی کے نیوز)عدالتی کارروائی کے نتیجے میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت خیبرپختونخوا کے پانچ اراکینِ صوبائی اسمبلی کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔ عدالتی اشتہار کے مطابق مینا خان، امجد علی، شفیع اللہ جان اور اقبال آفریدی کے بھی اشتہارات شائع کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پانچوں ملزمان کو سی ٹی ڈی اسلام آباد کے درج دو مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے اشتہار کے ذریعے تمام ملزمان کو 30 دن کے اندر عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔

عدالتی اشتہار میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر مقررہ مدت کے اندر ملزمان عدالت کے سامنے پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 4 دسمبر کو ملزمان کے خلاف اشتہارات جاری کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کی جانب سے عدالتی احکامات کے تحت اشتہارات شائع کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے