قومی خبریں

نہ ہسپتال نہ کوئی سہولت عوام ناراض گارگردگی صفر

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں عوامی حلقوں کی جانب سے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے جس کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔عوام کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان معمول بن چکا ہے، جہاں مریضوں کو علاج کے لیے شدید اذیت برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔ کئی ہسپتالوں میں ایک ہی بستر پر تین سے چار مریضوں کو لٹایا جا رہا ہے جبکہ ادویات اور طبی عملے کی کمی بھی سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے سرکاری وسائل کو سیاسی سرگرمیوں، جلسوں اور احتجاجی دھرنوں پر خرچ کر رہی ہے۔ عوام نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا حکومت کے لیے سیاست زیادہ اہم ہے یا عوام کی صحت اور بنیادی ضروریات؟عوامی حلقوں کا مزید کہنا ہے کہ صوبے میں گزشتہ تیرہ برسوں سے ایک ہی جماعت کی حکومت ہے لیکن اس طویل عرصے کے باوجود کوئی نمایاں ترقیاتی منصوبہ یا عوامی بہتری کا واضح ثبوت نظر نہیں آتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے