قومی خبریں

خیبرپختونخوا حکومت کا اہم فیصلہ کم تعلیم یافتہ افراد کے لیے نئی نوکریاں

پشاور (پی کے نیوز)خیبرپختونخوا میں کم پڑھے لکھے اور بے روزگار افراد کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو گئے ہیں۔ صوبے کے 28 اضلاع میں سرکاری اسکولوں کیلئے 2 ہزار 800 چوکیداروں کی بھرتی کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کے مطابق اسکولوں میں عرصے سے خالی چوکیدار کی آسامیوں کو پُر کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام بھرتیاں اشتہار، مقابلے اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
اعداد و شمار کے مطابق مانسہرہ میں سب سے زیادہ 377 آسامیوں کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ بنوں کیلئے 263، مردان کیلئے 256، پشاور کیلئے 162، لکی مروت کیلئے 160 اور ایبٹ آباد کیلئے 154 چوکیدار بھرتی کیے جائیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دیگر اضلاع میں بھی ضرورت کے مطابق آسامیاں مختص کی گئی ہیں، جس سے ہزاروں خاندانوں کو روزگار میسر آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے